شاہپور صدر:مشکوک شخص سے 30 بور پستول برآمد، مقدمہ

شاہپور صدر:مشکوک شخص سے  30 بور پستول برآمد، مقدمہ

شاہپور صدر (نامہ نگار) دوران گشت پولیس تھانہ جھاوریاں نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص سے 30 بور پسٹل برآمد کرکے اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ جھاوریاں کی ٹیم مہر شاکر والی گلی میں ناکہ لگا کر موجود تھی کہ ایک شخص پیدل آتا دکھائی دیا، جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس نے مشکوک جان کر اسے قابو کرلیا۔پولیس کے مطابق نام، پتہ معلوم کرنے پر ملزم کی شناخت محمد رضوان عرف علی قوم بھٹی سکنہ جھاوریاں کے نام سے ہوئی۔ جامہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمد ہوا، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔پولیس نے ملزم محمد رضوان کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...