یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جائیگا: ڈی جی ایف ڈی اے

یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جائیگا: ڈی جی ایف ڈی اے

ایف ڈی اے دفاتر پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچم لہرا د یئے گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف چودھری نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان قومی جوش و جذبے ، حب الوطنی اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور مضبوطی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کیا جائے ۔ یوم آزادی کی مناسبت سے ایف ڈی اے کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی کے حوالے سے ایف ڈی اے کمپلیکس اور ذیلی دفاتر کی عمارتوں کو برقی روشنیوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے باہمی دفاعی معاہدے کی خوشی بھی قومی سطح پر منائی جا رہی ہے۔

اسی مناسبت سے ایف ڈی اے کمپلیکس اور دیگر ذیلی دفاتر کی عمارتوں پر تینوں برادر ممالک کے قومی پرچم بھی لہرائے گئے ہیں، جو برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور مشترکہ عزم کی خوبصورت علامت ہیں۔ پاکستان کی آزادی ایک عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے ، لہٰذا یوم آزادی ہمیں تحریک پاکستان کے شہدا اور قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتا ہے ۔ آزادی کی نعمت کی قدر کرتے ہوئے ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...