جوہر آباد اور خوشاب ہسپتالوں کا تشخص برقرار رکھنے کے احکامات
ہیدڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کا یونٹ قرار دے کرتحصیل ہیڈ کوارٹر کی حیثیت ختم
خوشاب(نمائندہ دنیا) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ضلعی ہیڈ کوارٹرہسپتال جوہر آباد اور اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خوشاب کا ا لگ الگ تشخص برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ، قبل ازیں تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال خوشاب کوضلعی ہیدڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کا یونٹ قرار دے کراس کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے خوشاب کے شہریوں کو مقامی سطح پر علاج ی سہولیات حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا تھا۔
پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران شہریوں کے اس بنیادی مسئلہ کو اجاگر کرتے ہوئے خوشاب کے ہسپتال کو الگ انتظامی یونٹ بنانے اور اس کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حیثیت برقراررکھنے کی استدعا کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کی انفرادی حیثیت بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments