گانوں پرلڑکیوں اور خواجہ سراؤں کا ڈانس ،4 گرفتار
6 ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ، میلہ پر ڈانس کرا یا جا رہا تھا
سلانوالی(نمائندہ دنیا) میلہ میں ساؤنڈ سسٹم پر گانا بجانا کرنے اور لڑکیوں اور خواجہ سراؤں کے بے ہودہ ڈانس کروانے والے سائیکل گراؤنڈ منتظمین کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن 4 منتظمین گرفتار 6 ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ۔سلانوالی شہر میں منعقدہ میلہ پر پولیس کا ایکشن سائیکل گراؤنڈ میں ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانا بجانا کرنے اور لڑکیوں اور خواجہ سراؤں کے بے ہودہ ڈانس کرنے والے سائیکل گراؤنڈ کے 4 منتظمین محمد خوشنود علی ولد عبدالرزاق قوم باجوہ سکنہ سیالکوٹ خالد محمود ولد محمد بشیر قوم کمبوہ سکنہ مانا والا شیخوپورہ نیامت علی ولد معراج دین سکنہ لاہور اور معظم دین ولد نظام دین سکنہ 64 ڈبلیو وہاڑی کو گرفتار کر کے مذکورہ افراد کے خلاف زیر دفعہ 6 ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments