مکہ دفاعی معاہدہ ،تین روزہ ملی نغموں کا کنسرٹ اختتام پذیر
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعاون کو خراج تحسین پیش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مکہ باہمی دفاعی معاہدہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کمپلیکس میں جاری تین روزہ ملی نغموں کا کنسرٹ تیسرے اور آخری روز بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز مقامی فنکاروں اور مختلف سکولوں کے طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان محبت، اخوت، بھائی چارے اور باہمی تعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔ملی نغموں کی دھنوں پر شہریوں اور بچوں نے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا اور فنکاروں اور طلبہ کو داد دی۔
اس موقع پر آرٹس کونسل کمپلیکس کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا، جہاں سبز، سرخ اور سفید روشنیوں کے ذریعے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی دوستی کے خوبصورت رنگ نمایاں کیے گئے ۔ مکہ باہمی دفاعی معاہدہ سے متعلق خصوصی مواد بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ مکہ باہمی دفاعی معاہدہ پاکستان اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments