پریس کلب میانی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب؛خصوصی دعائیں

پریس کلب میانی کے زیر اہتمام جشن  آزادی کی تقریب؛خصوصی دعائیں

میانی (نامہ نگار )پریس کلب میانی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پروقار تقریب؛ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں۔

 پریس کلب میانی کے زیراہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے سلسلے میں وائٹ کیسل مارکی میانی میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ وائٹ کیسل مارکی کے سٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، جس کے بعد شرکاء نے جوش و خروش سے ملی نغمے گائے تقریب کی خاص بات جشنِ آزادی کا کیک کاٹنا تھا، جہاں صدر پریس کلب میانی شیخ وقاص ارشد اور جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھرتانہ نے دیگر اراکین کے ہمراہ مل کر کیک کاٹا۔ اس موقع پر فضا \"پاکستان زندہ باد\" کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...