ہر فرد کو پاکستان کی سلامتی و استحکام کا عہد کرنا ہو گا،ملک امیر حیدر
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ خوشاب کے رکن سابق چیئر میں ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ ہماری حقیقی پہچان پاکستان ہے۔
اس نظریاتی ریاست کی سالگرہ مناتے ہوئے معاشرے کے ہر فرد کو پاکستان کی سلامتی و استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کا عہد کرنا ہو گا ، جشن آزادی کے حوالے دے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہیہ ہماری خوش نصیبی کہ وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ہماری جراتمند افواج وطن عزیز پر ہونیوالی ہر بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔، ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام ملک و قوم کے خلاف پس پردہ سازشیں کرنیوالے نادیدہ دشمنوں پر نظر رکھیں ، یہ ملک ہمارے پاس ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی ملی ذمہ داری ہے ، انہوں نے سرزمین مکہ پر ہونیوالے پاک سعودی ترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان سمیت تینوں ممالک کے محفوظ مستقبل کی کلید قرار دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments