ہمدرد ٹیم کندیاں کا بچوں میں پودے بطور تحفہ تقسیم
کندیاں (نمائندہ دنیا)ہمدرد ٹیم کندیاں کا جشنِ آزادی منانے کا منفرد انداز، 14 اگست کو پیدا ہونے والے بچوں میں پودے بطور تحفہ تقسیم تفصیلات کے مطابق کندیاں میں ہمدرد ٹیم نے یومِ آزادی منانے کا منفرد اور قابلِ تحسین انداز اپناتے ہوئے 14 اگست کو پیدا ہونے والے بچوں کے اعزاز میں کندیاں چشمہ پریس کلب میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیاتقریب میں 14 اگست کو پیدا ہونے والے بچوں میں مٹھائی اور بسکٹ تقسیم کیے گئے۔
جبکہ ہر بچے کو 10 پودے بطور تحفہ پیش کیے گئے ۔ اس خوبصورت اقدام نے پریس کلب کے ماحول کو خوشیوں سے بھر دیا اور بچوں سمیت والدین کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے والدین نے ہمدرد ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس منفرد تحفے کو زندگی کا یادگار تحفہ قرار دیا اور پودے تحفے میں دینے کے اقدام کو بہترین صدقۂ جاریہ اور ماحولیاتی تحفظ کی جانب مثبت قدم قرار دیا بچوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان پودوں کی خود حفاظت کریں گے اور انہیں پروان چڑھائیں گے تقریب میں ایک منفرد مثال آفاق احمد کی بھی سامنے آئی، جو 30 پودے لے کر گیا، کیونکہ وہ خود اور اس کی دو جڑواں بہنیں بھی 14 اگست کو پیدا ہوئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments