قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل جانا پڑے گا،انسپکٹر پیرا فورس

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں  کو جیل جانا پڑے گا،انسپکٹر پیرا فورس

بھلوال ( نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن گوندل کی قیادت میں بھلوال شہر میں انسپکٹر پیرا فورس محمد وقاص احمد نیازی کی گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف دبنگ کارروائی ۔

انسپکٹر پیرا فورس محمد وقاص احمد نیازی نے بھلوال شہر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے سخت کارروائی شروع کر دی ہے ۔انہوں نے نا دہندگان اور ناجائز وصولی کرنے والوں کو شدید وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل جانا پڑے گا۔، لہٰذا سب لوگ فوراً اپنا قبلہ درست کر لیں۔انسپکٹر پیرا فورس نے مزید کہا کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا۔ تاجر برادری کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مقررہ حدود میں رہیں، وگرنہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...