نامعلوم شخص نے حادثے میں زخمی کی جیب سے موبائل فون نکال لیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا)نامعلوم شخص نے ایکسیڈنٹ میں زخمی بے ہوش شخص کی جیب سے 30 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون نکال لیا تھانہ سلانوالی پولیس نے ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی شخص کی درخواست پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ولد محمد رفیق موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چک نمبر 127 جنوبی جا رہا تھا کہ راستہ میں چک نمبر 138 جنوبی پل سیم نالہ کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا اور میں بے ہوش ہو گیا اور بے ہوشی کے عالم میں نامعلوم شخص میری جیب سے 30 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون لے اڑا۔ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص محمد سیف اللہ کی درخواست پر نامعلوم شخص کے خلاف زیر دفعہ 379 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments