واں بھچراں کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں تقریب

واں بھچراں کے زیرِ اہتمام جشنِ  آزادی کے سلسلے میں تقریب

کندیاں (نمائندہ دنیا ) جامعہ مسجد توحیدیہ واں بھچراں کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 90 رانا عزیزالرحمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 تقریب کی سرپرستی جامعہ مسجد توحیدیہ کے مہتمم قاری محمد شاہد نے کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ مقررین نے قیامِ پاکستان کے لیے اسلاف کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ ، ہمیں پاکستان کو امن، ترقی اور بھائی چارے کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، پاک فوج کی قربانیوں اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ میں انعامات جبکہ شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی تقریب میں علاقائی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...