عاصم شیر میکن 18 اگست کو حیوانات کی صحت و بہبود کے لیے ایکسرے اور جراحی سہولیات کا افتتاح کریں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک پنجاب سردار عاصم شیر میکن 18 اگست کو صبح 10 بجے سول ویٹرنری ہسپتال نوری گیٹ میں حیوانات کی صحت و بہبود کے لیے ایکسرے اور جراحی سہولیات کا افتتاح کریں گے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نائلہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم کے اقدام کے تحت جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ضلع سرگودھا میں ایکسرے اور جراحی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments