خاتون اور 7 سالہ بیٹے پرتشدد

 خاتون اور 7 سالہ بیٹے پرتشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چک نمبر 54 شمالی میں دو بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں جھگڑا ہوگیا۔

جس کے دوران ایک خاتون اور اس کے 7 سالہ بیٹے پر مبینہ تشدد کیا گیا متاثرہ عاصمہ بتول کے مطابق اس کا بیٹا ظل علی دکان پر گیا جہاں 9 سالہ ثقلین سے اس کی لڑائی ہوگئی۔ ثقلین کے والد حسنین اور والدہ نوشی بی بی نے مبینہ طور پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایاجس پر عاصمہ بتول بیٹے کو بچانے پہنچی تو ملزمان نے اس سے بھی مبینہ طور پر بدتمیزی اور تشدد کیا، کپڑے پھاڑ دیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں پولیس تھانہ جھال چکیاں نے خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...