یومِ آزادی کی مناسبت سے یو پی چرچ نوری گیٹ میں تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یومِ آزادی کی مناسبت سے یو پی چرچ نوری گیٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) محمد عاطف سندھو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مسیحی برادری کے عمائدین، خواتین، بچوں اور دیگر شرکاء نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کے اظہار کے طور پر پاکستان کی 79ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments