داود خیل میں گرانفروشی پر قصاب کو 5 روز قید کی سزا

داود خیل میں گرانفروشی پر  قصاب کو 5 روز قید کی سزا

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر پیرا فورس کی گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 انفورسمنٹ اسٹیشن میانوالی نے داود خیل میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخ سے زائد پر بیف فروخت کرنے والے شخص کو 5 روز قید کی سزا دلا دی۔انفورسمنٹ آفیسر اسامہ ارشد نے کارروائی کرتے ہوئے شریف خیل محلہ کے رہائشی محمد الیاس کو 1300 روپے فی کلوگرام کے حساب سے بیف فروخت کرنے پر حراست میں لیا، جبکہ بیف کا سرکاری نرخ 950 روپے فی کلوگرام مقرر ہے ۔

پیرا فورس نے سمری ٹرائل کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے ملزم کو 5 روز قید کی سزا سنائی، جس کے بعد اسے جیل منتقل کردیا گیا۔ انفورسمنٹ حکام کے مطابق سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور شہریوں سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...