تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے شہری شدید زخمی، مقدمہ درج

تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے  شہری شدید زخمی، مقدمہ درج

سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

 تھانہ سلانوالی پولیس نے مضروب کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔چک نمبر 130 شمالی کا رہائشی محمد آصف سلطان ولد سلطان احمد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سلانوالی شہر آ رہا تھا کہ راستے میں سامنے سے آنے والے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں محمد آصف شدید زخمی ہو گیا اور اس کی پنڈلی اور سر پر چوٹیں آئیں۔تھانہ سلانوالی پولیس نے مضروب محمد آصف کے بھائی محمد امتیاز کی درخواست پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف دفعات 279 اور 337 کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...