پپلاں، 15 سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

 پپلاں، 15 سالہ نوجوان نہر  میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

کندیاں (نمائندہ دنیا )پپلاں کے علاقے ماہی والا پل کے قریب تھل کینال میں نہاتے ہوئے 15 سالہ نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔

 ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو 1122کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت عثمان ولد الطاف، عمر 15 سال، سکنہ محلہ قاضیان والا پپلاں ضلع میانوالی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو کی 9 غوطہ خوروں اور تیراکوں پر مشتمل ٹیم اسکوبا سرچ، بوٹ سرچ سمیت مختلف ریسکیو تکنیکس کے ذریعے نوجوان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...