سلانوالی کے نواح میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا گیا
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواحی علاقے میں چار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے ڈھائی لاکھ مالیت کا ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔
تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر چار نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ عامر سلطان نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ دوست مزمل ہنڈا 125موٹر سائیکل سلانوالی شہر جا رہے تھے ۔راستے میں چار مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے عامر سلطان کی درخواست پر چار نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 392 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments