گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں محفلِ میلادِ مصطفیٰ ؐ

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین  بھاگٹانوالہ میں محفلِ میلادِ مصطفیٰ ؐ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج کی سابقہ پرنسپل تسکین حمید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور ہدیئہ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اسوۂ حسنہ اور تعلیماتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔محفل کے دوران طالبات اور اساتذہ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ تقریب میں کالج کی اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اختتام پر ملک و قوم، ادارے اور عالمِ اسلام کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ محفل نہایت پُروقار اور روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...