ٹریفک چالان کی رقم اہلکار کے ساتھی کے اکاؤنٹ میں منتقل کروانیکا الزام
کندیاں (نمائندہ دنیا ) پپلاں کے علاقے حافظ والا کے رہائشی عصمت اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کندیاں موڑ کے قریب ٹریفک پولیس کے عارضی چیکنگ پوائنٹ پر ہیلمٹ نہ پہننے پر اس کے بھائی کو روکا گیا اور مبینہ طور پر 4 ہزار 50 روپے چالان بتایا گیا۔
متاثرہ شہری کے مطابق رقم موقع پر موجود نہ ہونے پر اسے ٹریفک اہلکار کے ساتھی کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کو کہا گیا، جس پر اس کے بھائی نے 4 ہزار روپے منتقل کردئیے ۔ تاہم بعدازاں دکھائی جانے والی چالان رسید پر Unpaid درج تھا اور مبینہ طور پر متعلقہ ریکارڈ میں بھی چالان جمع نہیں ہوا۔شہری نے رقم کی منتقلی اور چالان کے ریکارڈ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ دوسری جانب معاملے کی آزادانہ تصدیق اور متعلقہ ٹریفک اہلکاروں کا مؤقف سامنے آنا ابھی باقی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments