میٹرک پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور اسناد تقسیم
خوشاب (نمائندہ دنیا ) محکمہ تعلیم خوشاب کے زیر اہتمام ٹیکنیکل ہائی سکول جوہرآباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقسیمِ انعامات و اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ سی ای او ایجوکیشن عیسیٰ لالی نے مہمانانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلبہ و طالبات ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا۔ کہ وہ اپنی توانائیاں حصولِ علم کے لیے بروئے کار لائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments