میلادِ مصطفیٰ ؐ انسانیت کے لیے عظیم نعمت ہے :حسن اسلم اعوان
خوشاب (نمائندہ دنیا ) رکن پنجاب اسمبلی حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ سردارِ انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے ساتھ والہانہ عقیدت ایمان کے کامل ہونے کی دلیل ہے ۔
آپ ﷺ نے ظلم و جبر کے شکنجے میں جکڑی انسانیت کو باوقار زندگی گزارنے کا سلیقہ عطا کیا، آپ ﷺ کا کوئی پیروکار ظلم و جبر کے سامنے سرنگوں نہیں ہوتا۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے کفارِ مکہ کے مظالم برداشت کیے اور طائف میں پتھر کھائے ۔
لیکن حق، صداقت اور عدل و انصاف کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی پاکیزہ تعلیمات میں معاشرے سے ظلم، جبر اور ناانصافی کے خاتمے کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے ۔حسن اسلم اعوان نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو جشنِ میلادالنبی ﷺ منا کر اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ اپنی تمام توانائیاں ظلم و استبداد کے خاتمے اور پسے ہوئے طبقات کی محرومیوں کے ازالے کے لیے بروئے کار لائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments