اساتذہ و کلریکل سٹاف کی پروموشن پر محکمہ تعلیم افسران کو خراجِ تحسین
موچھ (نمائندہ دنیا)اپیکا ایجوکیشن یونٹ کے عہدیداران نے اساتذہ اور کلریکل سٹاف کی ان سروس پروموشن کے معاملات میں خصوصی دلچسپی لینے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میانوالی ملک نذیر حسین چھینہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری خالد محمود خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد ریاض خان اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
اپیکا ایجوکیشن یونٹ کے چیئرمین ملک اختر حسین، صدر ملک طارق عباس، تحصیل صدر محمد شعیب خان اور نائب صدر محمد جنید بلال خان نے کہا کہ مذکورہ افسران نے کلریکل سٹاف کی پروموشن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے خلوص، محنت اور ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ہر مرحلے پر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ملازمین کے جائز حق کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پروموشن کے ثمر آور مرحلے پر افسران کی جانب سے ملازمین کو مبارکباد دینا بھی ان کے لیے اعزاز کا باعث ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اساتذہ اور دیگر ملازمین کی ان سروس پروموشن کے لیے بھی تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے ۔اپیکا عہدیداران نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ادارے کی اصل خوبصورتی محض قواعد و ضوابط میں نہیں بلکہ افسران کے خلوص، احساسِ ذمہ داری، حسنِ انتظام اور ماتحت عملے کے جائز حقوق کے تحفظ میں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments