چودھری محمد سرور گوندل کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا
بھیرہ (نامہ نگار دنیا )پاکستان بیورو آف شماریات کے رکن چوہدری محمد سرور گوندل کو پاکستان کی پہلی کامیاب ڈیجیٹل مردم شماری کے انعقاد میں نمایاں خدمات انجام دینے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سول اعزاز ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا ہے ۔
چوہدری محمد سرور گوندل نے ڈیجیٹل مردم شماری کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے منصوبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں خصوصی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل مردم شماری کے عمل کے ساتھ اقتصادی مردم شماری اور ساتویں مردم و خانہ شماری کو مربوط کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔
جس کے نتیجے میں حکومتِ پاکستان کو تقریباً 5 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ان کی خدمات اور ستارۂ امتیاز سے نوازے جانے پر سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل، بھیرہ پریس کلب کے صدر شاہین فاروقی، ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں اور دیگر سماجی، کاروباری و سیاسی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments