سابق اے سی بھیرہ حاکم خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات

سابق اے سی بھیرہ حاکم خان  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات

بھیرہ (نامہ نگار دنیا )سابق اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ حاکم خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا ہے ۔

وہ اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔حاکم خان نے بطور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اپنی تعیناتی کے دوران علاقے کی تعمیر و ترقی، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور شہری مسائل کے حل کے لیے خلوصِ نیت اور بھرپور محنت سے کام کیا۔ ان کی خدمات کو تحصیل بھیرہ کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان کے دورِ تعیناتی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں نجی شعبے کے تعاون سے ڈائیلاسز یونٹ کے قیام کے لیے اقدامات کیے گئے ، جس سے گردوں کے مریضوں کو مقامی سطح پر علاج کی سہولت میسر آنے کی راہ ہموار ہوئی۔ اسی طرح عوام کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے تحصیل کے مختلف مقامات پر چھوٹے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب بھی ان کی عوام دوست کاوشوں میں شامل رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...