قرآن پاک حفظ کرنیوالے دو 13 سالہ کمسن بچے لاپتہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 7جنوبی سے قرآن پاک حفظ کرنیوالے دو 13 سالہ کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
درخواست گزار رضوان کے مطابق اس کا بھتیجا حافظ فرحان محمود، عمر 13 سال، 26 اگست کی صبح تقریباً 5 بجے گاؤں کی مرکزی جامع مسجد کے مدرسہ میں قرآن پاک حفظ کرنے کیلئے گھر سے روانہ ہوا مگر لاپتہ ہو گیا۔ ، تاہم تقریباً آدھے گھنٹے بعد قاری صاحب نے فون کرکے اطلاع دی کہ بچہ مدرسہ نہیں پہنچا۔دوسری جانب اسی مدرسہ میں قرآن پاک حفظ کرنے والے 13 سالہ احمد رضا ولد قاری محمد اقبال کے بھی مدرسہ نہ پہنچنے کا انکشاف ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments