نبی کریمؐ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دُنیا و آخرت میں کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں،شیخ رضوان ارشد

نبی کریمؐ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا  ہو کر ہم دُنیا و آخرت میں کامیابیاں  سمیٹ سکتے ہیں،شیخ رضوان ارشد

بھلوال(نمائندہ دنیا) مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے صدر شیخ رضوان ارشد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دُنیا و آخرت میں کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔

نبی کریمﷺ خاتم النبین پوری اِنسانیت کے لیے رحمت بن آئے ہمیں چاہیے کہ اسوہ حسنہؐ پر کو اپنی زندگی میں اپنائیں اور سچائی’ایمانداری’ عدل و انصاف کواپنے معمولات زندگی میں شامل حال رکھیں۔ ہم سب پر لازم ہے کہ اپنے وطن عزیزمیں اتحاد و اتفاق’ رواداری’ بھائی چارے اور قوت برداشت کو فروغ دیں نئی نسلوں کی تعلیم و تربیت سیرت النبیؐ کی روشنی میں کریں۔اس سلسلہ میں علماء اکرام بھی اپنا اہم رول ادا کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں نوجوان کو اِسلامی تعلیمات کی روشنی میں انکی مکمل راہنمائی کریں تاکہ اِنکی زندگیاں سنوار جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...