کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران کیلئے خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پری وینٹو سروس خوشاب ڈاکٹر را گلزار یوسف کی زیرنگرانی 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران کیلئے خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے زیرِ تربیت افسران کے سامنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے حوالے سے ایک جامع پریزنٹیشن دی۔ اس سیشن کے دوران، انہوں نے ادارے کی تنظیمی ساخت، عوامی صحت کے اہم پروگراموں، بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات، حفاظتی ٹیکوں کی خدمات، زچہ و بچہ کی صحت کی دیکھ بھال، ڈینگی کی نگرانی اور حکومتِ پنجاب کے زیرِ انتظام صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زیر تربیت افسران کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ، کامیابیوں اور مستقبل کی ترجیحات سے بھی آگاہ کیا اور خوشاب کے عوام کے لیے قابلِ رسائی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments