باہمی رابطہ اور فوری رسپانس کا جائزہ لینے کے لیے موم ایکسرسائز
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے احکامات کی روشنی میں ضلع خوشاب میں کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ممکنہ تخریبی کاروائی کے تدارک کیلئے پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کی صلاحیتوں باہمی رابطہ اور فوری رسپانس کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایچ او تھانہ خوشاب کی زیرِ نگرانی موم ایکسرسائز کی گئی۔
، جس میں خوشاب پولیس ،ایلٹ فورس م سیکورٹی برانچ اور پنجاب ایمبر جنسی سروس ریسکیو1122سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا ۔ موک ایکسر سائز کے دوران فرضی ہنگامی صورتحال پیدا کر کے متعلقہ اداروں فوری رسپانس، باہمی رابطہ، امدادی کارروائیوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی مشق کی گئی۔ اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، الرٹنس اور بروقت کارروائی کا عملی مظاہرہ کیا ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اداروں کے درمیان موثر کوآرڈینیشن، فوری رسپانس اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مزید یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments