جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر شاہپور نے کیک کاٹا
شاہپور صدر (نامہ نگار) جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے میونسپل کمیٹی شاہپور صدر میں کیک کاٹا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن شاہپور ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہپور اور دیگر معزز اساتذہ بھی موجود تھیں۔تقریب میں حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں عقیدت و محبت کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments