فیسکو سب ڈویثزن ساہیوال نے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر دیا
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) رات کے اوقات میں فیسکو سب ڈویثزن ساہیوال نے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر دیا ہے بار بار بجلی بندکرنے کے علاوہ اسکا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کر دیا۔
اس شدید گرمی اور حبس میں خواتین بچے اور مریض شدید ازئیت میں مبتلا ہو گئے مسلسل تین تین گھنٹے بجلی بند رہنے سے جن گھروں میں یو پی ایس لگے ہوئے ہیں وہ بھی بند ہو جاتے ہیں نوجوان اور مرد حضرات تو گلیوں میں نکل جاتے ہیں جبکہ خواتین بچے اور مریض رات شدید ازئیت میں گذارنے پر مجبور ہیں مسلم لیگی نوجوان جو ہر وقت ن لیگ کے گن گاتے تھے اب ملکی حالات اور بد ترین لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی پر تنقید پر خاموش تماشائی بن چکے ہیں۔ شہری حلقوں نے رات کے اوقات میں بار بار بجلی بند کرنے کے سلسلے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments