اب رشوت خوری سمیت بد عنوانی کا کوئی بھی کیس زیر التوا نہیں ہو گا ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن

 اب رشوت خوری سمیت بد عنوانی  کا کوئی بھی کیس زیر التوا نہیں ہو گا  ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن سرگودھا مدثر حنیف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں اداروں کی تطہیر اور بد عنوانیوں کے خاتمہ کیلئے مہم تیز کر دی گئی۔

م شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری اداروں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ن کے تدارک کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا سکیں ،تھانہ انٹی کرپشن جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اب رشوت خوری سمیت بد عنوانی کا کوئی بھی کیس زیر التوا نہیں ہو گا۔ ہر کیس کی ابتدائی تحقیقات 48گھنٹوں میں مکمل کر کے باقاعدہ کاروائی شروع ہو گی انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف مہم کا آغاز محکمہ ریونیو اور پولیس سے کیا جا رہا ہے جو بعدہر سرکلاری محکمہ کی تطہیر کا عمل شروع ہو جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...