بیوہ پر تشدد ،انگلی و انگوٹھا توڑڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خواتین سمیت پانچ افراد نے گھریلو تنازع پر بیوہ خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور انگلی و انگوٹھا توڑڈالا،چک نمبر 39 جنوبی کی رہائشی رضیہ کوثر نے پولیس کو بتایا کہ اسکا شوہر فوت ہوچکا ہے۔
جبکہ اس کا اکلوتا بیٹا روزگار کے سلسلے میں اٹلی میں مقیم ہے اور اس نے اپنے بھانجے زاہد کو گھر میں رکھا ہوا تھا، زاہد کے اپنی بہو ماریہ بی بی کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات تھے جن سے منع کرنے پر دونوں اسے گھر سے نکل جانے کیلئے دھمکیاں دیتے اور جھگڑا کرتے تھے ، چند روز قبل بھی مذکورہ ملزمان نے مبینہ طور پر باہم مل کر رضیہ کوثر کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بال پکڑ کر زمین پر گرا دیا اورسوٹی مار کر اس کے بائیں ہاتھ کی انگلی اور انگوٹھا توڑ دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments