بچی کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا
میانوالی (نامہ نگار)علاقہ سندانوالہ کے رہائشی شہری محمد رزاق کی معصوم بیٹی عصوہ بعمر قریب 10/11 سال جو گلی میں دکان سے سودا سلف لینے گئی۔
تو گلی میں طارق نامی شہری کے گھر کے سامنے اس کے آوارہ پھرتے پالتو کتے نے اسے بری طرح کاٹ ڈالا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت سیریس ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی ریفر کر دیا گیا جہاں بھی حالت قابو نہ ہونے پر بچی کو سیریس حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں آج بھی بچی زندگی کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ مقامی پولیس ہرنولی نے طارق نامی شہری سکنہ سندانوالہ ہرنولی پالتو کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر لیا ہے اور سخت قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments