15 پر جھوٹی کال چلانے پر ایک شخص گرفتار
موچھ(نمائندہ دنیا) 15 پر جھوٹی کال چلانے پر ایک شخص گرفتار ۔ایس ایچ او تھانہ پائی خیل نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ دو فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی و گالی گلوچ ہوئی۔
موٹر سائیکل، رقم اور موبائل چھیننے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔تھانہ پائی خیل پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی اور بے بنیاد کال کرنے پر غلام مصطفیٰ کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments