جماعت اسلامی مڈھ رانجھا کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا اہتمام
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا) جماعت اسلامی مڈھ رانجھا کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔
12ربیع الاول کو بعد نماز عشاء لاری اڈا مڈھ رانجھا میں 15ویں سالانہ سیرت النبی صلی اﷲ علیہ وسلم کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خصوصی شرکت کی اور سیرت النبی ؐ کانفرنس کے شرکاء سے سیرت طیبہؐ پر خصوصی خطاب کیا ۔ کانفرنس کے شرکاء سے سید شمس الرحمن مشہدی ، ڈاکٹر فضل الہٰی اعوان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر علاقہ بھر سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments