عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں موٹروے پولیس سیال موڑ سیکٹر آفس میں تقریب

عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں موٹروے  پولیس سیال موڑ سیکٹر آفس میں تقریب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر ) عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں موٹروے پولیس سیال موڑ سیکٹر آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں افسران، اہلکاروں اور مدرسہ کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی، سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ اور کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے نعت خوانی کے ذریعے حضور اکرم ﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ تقریری مقابلے میں سیرت طیبہ، حسن اخلاق اور تعلیمات نبوی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ کوئز مقابلے کے ذریعے طلبہ اور اہلکاروں کے اسلامی معلومات اور سیرت النبی ﷺ سے متعلق علم میں اضافے کا موقع بھی فراہم کیا۔ تقریب میں موٹروے پولیس کے تمام رینکس کے افسران و اہلکاروں اور مدرسہ کے طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...