شیف کوجان سے مارنے کی مبینہ کوشش ،چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ، شیف کوجان سے مارنے کی مبینہ کوشش اور تشدد کے الزام میں پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق جوہر کالونی میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر کام کرنیوالے شیف ارسلان کو سعد ، ظہیر وغیرہ نے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی نیت سے فائر کیا تاہم وہ زمین پر لیٹ کر محفوظ رہا جبکہ ملزمان نے مبینہ طور پر پلاسٹک پائپ سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا دو ملزمان نے اسے پکڑے رکھا اور ایک ملزم مبینہ طور پر واقعے کی ویڈیو بناتا رہا ،پولیس کو 15 پر اطلاع دی گئی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور مبینہ طور پر فائرنگ کے خول برآمد کیے ، متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ ایک قبل ملزمان کے ساتھ معمولی بات پر ہونے والی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر پولیس نے نامزد چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments