پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں کی زندگیوں کے چراغ روشن رکھنے کے لیے پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
پولیس افسران کی بڑی تعداد نے بلڈ ڈونیٹ کیا، جس میں 100 سے زائد بلڈ بیگز اکٹھے کیے گئے ، ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا، عمران عباس چدھڑ نے خصوصی طور پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے خون کا عطیہ دینے والے ٹرینی پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ خون کا عطیہ دینا محض ایک طبی عمل نہیں بلکہ انسانیت کو زندگی کا تحفہ دینا ہے ۔ سرگودھا پولیس اپنے فرائضِ منصبی کے ساتھ ساتھ ان معصوم زندگیوں کو بچانے کے لیے بھی ہمہ وقت تیار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments