ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی

ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا معاملہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق الفضل ٹاؤن کی رہائشی مسماۃ(ل)کو اکرام نے مبینہ طور پر اس کے والد کو بتایا کہ قریبی مکان میں کام کیلئے ایک خاتون کی ضرورت ہے اور وہ اسے ملازمت دلوا سکتا ہے ، ملزم اسے ملازمت دلوانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور الفضل ٹاؤن کے ایک ویران مکان میں مبینہ طور پر محبوس کرکے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، بعدازاں اسے کمرے میں بند کرکے فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون کے مطابق وہ اگلے روز مبینہ قید سے فرار ہوکر گھر پہنچی اور اہل خانہ کو واقعہ سے آگاہ کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...