بارشوں کے بعد ڈینگی ، ملیریا اور دیگر امراض پھوٹنے کا خدشہ
بارشوں کے بعد ڈینگی ، ملیریا اور دیگر امراض پھوٹنے کا خدشہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل
خوشاب(نمائندہ دُنیا)مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد ڈینگی ، ملیریا اور دیگر امراض پھوٹنے کے خدشہ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف، ڈاکٹر طاہر حیات، فوکل پرسن برائے ڈینگی رانا ساجد، ڈی ایس پی ذوالفقار احمد، ڈسٹرکٹ آفیسر زکو و عشر کمیٹی شرجیل بدر سمیت محکمہ سپورٹس، سوشل ویلفیئر، میونسپل کمیٹی خوشاب، سی اینڈ ڈبلیو، زراعت، ریسکیو 1122، فشریز، سکول ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر را گلزار یوسف نے اجلاس کو ضلع میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات اور فیلڈ سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز غزالہ کنول نے محکمہ صحت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے جامع مائیکرو پلان مرتب کرنا ضروری ہے اور گزشتہ برسوں کے تجربات کی روشنی میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے ۔اور شہریوں کو ڈینگی سے بچا وکے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے بھرپور آگاہی فراہم کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments