متوقع بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی
متوقع بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں، میل ملاپ اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) متوقع بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے ، مختلف علاقوں میں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں، میل ملاپ اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔یونین کونسل نمبر 8 چک 74 جنوبی سے سیاسی رہنما عثمان ریاض خان نے چیئرمین کی نشست کے لیے باقاعدہ طور پر اپنے امیدوار ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔اس موقع پر عثمان ریاض خان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ عوام کے اعتماد اور حمایت سے کامیابی حاصل کر کے یونین کونسل کے عوام کی خدمت کریں گے اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments