سیف سٹی کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی آگاہی دی گئی

سیف سٹی کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی آگاہی دی گئی

سیف سٹی کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی آگاہی دی گئی سیف سٹی کی وجہ سے کرائم کنٹرول میں مدد ملی اور جرائم کی شرح کم ہوئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی آپریشنز سیف سیف سٹی عامر مشتاق وڑائچ اور منیجر سیف سٹی اسد بلال نے میڈیا نمائندگان کو سرگودھا سیف سٹی کی مجموعی کارکردگی اور مختلف ورچوئل پراجیکٹس کے تحت حاصل ہونے والے غیر معمولی نتائج پر تفصیلی آگاہی دی۔ سیف سٹی کے مربوط اور جدید مانیٹرنگ نظام ،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس کے باہمی تعاون اور موثر حکمت عملی کی بدولت شہر میں جرائم کی شرح میں 82 فیصد تک واضح کمی آئی ہے ۔ کارکردگی کے اعداد و شمار کے مطابق خواتین کو فوری انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے قائم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو 29,124 کیسز موصول ہوئے ، جن میں سے ریکارڈ 27,803 کیسز کو کامیابی سے حل کیا گیا، جبکہ سنگین نوعیت کی شکایات پر 1,175 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کو 543 کیسز رپورٹ ہوئے جن پر فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے 243 مقدمات درج کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...