ڈاکوؤں نے آٹھ لاکھ کے زیورات، اڑھائی لاکھ نقدی چھین لی
ڈاکوؤں نے آٹھ لاکھ کے زیورات، اڑھائی لاکھ نقدی چھین لیچور وں نے کلاس رومز کے پنکھے ، موٹر پمپ، ٹوٹیاں، پائپ وغیر ہ اتار کر لے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 8شمالی کے قریب حفاظت حسین اور اسکی فیملی کو نامعلوم ڈاکوؤں نے روک کر ساڑھے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات، اڑھائی لاکھ روپے نقدی چھین لی،67 جنوبی کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے فیصل نذیر سے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین لیا، للیانی کے قریب دو نامعلوم افراد انس عمران سے بھی نقدی وموبائل چھین کر لے گئے ،جبکہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 15شمالی سے نامعلوم چور وں نے کلاس رومز کے پنکھے ، موٹر پمپ، ٹوٹیاں، پائپ وغیر ہ اتار کر دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ،بن حبیب کے شہریار ،اولڈ سول لائن کے عبد الرحمان،بونگا جھمٹ کے ذیشان حیدر ،119شمالی کے محمد عثمان ،حویلی مجوکہ کے احمد حسن ،منظور حیات کالونی کے محمد سلیم،ہجکہ شریف کے محمد منیر،نیشنل ٹاؤن کے محمد محسن ،کوٹمومن کے محمد اعظم کے گھروں سے 60لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی ، موبائلز، گندم و دیگر قیمتی اشیاء، سلیمان پورہ کے محمد اصغر کی فیکٹری سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا الیکٹر ک سامان،یونیورسٹی روڈ کے محمد حسنین کی دوکان سے قیمتی مشینری،للیانی سے شان علی کا رکشہ ،بھیرہ سے منظور الہی ،86جنوبی کے عابد حسین ،غلہ منڈی سے محمد رمضان ،عزیز کالونی سے محمد ایوب کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں علاوہ ازیں نامعلوم جیب تراشوں نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں حیاتاں بی بی کو 66ہزار روپے ،کوٹمومن کے قریب گرین بس میں سفر کے دران شیر سردار کو 70ہزار روپے ،بلاک نمبر12میں محمد الیاس کو قیمتی موبائل سے محرو م کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments