پکار 15 پر موٹر سائیکل، رقم اور موبائل چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

پکار 15 پر موٹر سائیکل، رقم  اور موبائل چھیننے کی جھوٹی  اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ پائی خیل پولیس کی کاروائی، پکار 15 پر موٹر سائیکل، رقم اور موبائل چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار۔

گزشتہ روز پکار 15 پر کال کرکے غلام مصطفیٰ نامی شخص نے سوانس اڈا کے قریب لڑائی جھگڑا اور موٹر سائیکل، رقم اور موبائل چھیننے کی اطلاع دی۔ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر شہزاد منور، اے ایس آئی خضر حیات اور انکی ٹیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ دو فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی و گالی گلوچ ہوئی۔ موٹر سائیکل، رقم اور موبائل چھیننے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔کالر غلام مصطفیٰ ولد احمد خان سکنہ خواص خیل سوانس نے جھوٹی کال کی تھی۔تھانہ پائی خیل پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی اور بے بنیاد کال کرنے پر غلام مصطفیٰ کو حراست میں لیکر 29 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ اور زیر دفعہ 182 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...