ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم 12 ربیع الاول کے حوالے سے نکالے گئے۔
جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہے اور صورتحال کی ذاتی نگرانی کی،ڈی پی او نے جلوس کے راستے میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی کے ممبران اور جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور ان سے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments