واجبات کی وصولی کو مزید تیز کیا جائے ،اسسٹنٹ کمشنر شاہپور

 واجبات کی وصولی کو مزید تیز کیا جائے ،اسسٹنٹ کمشنر شاہپور

واجبات کی وصولی کو مزید تیز کیا جائے ،اسسٹنٹ کمشنر شاہپور ریکوری کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

شاہپور صدر (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ کے زیرِصدارت ریونیو عملہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل بھر کے ریونیو امور، سرکاری واجبات کی وصولی، ریکوری کی صورتحال اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ریونیو سے متعلق مختلف امور کی پیش رفت اور سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر یُسرا سہیل بٹ نے ریونیو افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز کیا جائے اور ریکوری کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو سے متعلق معاملات میں غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں قانون و ضابطے کے مطابق پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو سے متعلق عوامی شکایات اور درخواستوں پر فوری توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری دفتری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...