بیوٹیفیکشن پراجیکٹ پر کمپرومائز نہیں کیا جائیگا ، ڈپٹی کمشنر
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)وزیر اعلی پنجاب کے کلورکوٹ کے بیوٹیفیکشن پراجیکٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا پراجیکٹ میں بہترین میٹریل کا استعمال کیا جائے اورمیعاری کام کو یقینی بنایا جائے کوئی کوتاہی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار احسان علی خان جمالی ڈپٹی کمشنر بھکر نے اپنے دورہ کلورکوٹ کے دوران وزیر اعلی پنجاب کی گرانٹ سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب تک اچھا کام کیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ باقی کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا اور بہترین میتریل کا استعمال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ سے کلورکوٹ ماڈرن شہر بن جائے گا اور یہ ضلع کا بہترین شہر ہوگا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ فیض فرید کے ہمراہ پیدل چل کر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے کاموں کا معائینہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر اور ٹھیکیدار کو ہدایات دیں اور ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments