ریسکیو 1122 کے اشتراک سے فائر سیفٹی آگاہی ٹریننگ سیشن کا انعقاد

ریسکیو 1122 کے اشتراک سے  فائر سیفٹی آگاہی ٹریننگ سیشن کا انعقاد

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 کے اشتراک سے فائر سیفٹی آگاہی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پرہسپتال کے کے مختلف شعبہ جات کے افسران نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کوآتشزدگی و دیگر کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی محفوظ طریقہ سے منتقلی اور انہیں امداد مہیا کرنے کے طریقہ کار بارے بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر سی ای اوہیلتھ بھی موجود تھے انہوں نے اس امر پر خصوصی زور دیا کہ ہر شفٹ میں لازمی طور پر تربیت یافتہ اسٹاف موجود ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری، منظم اور موثر ردِعمل کو یقینی بنایا جا سکے اور مریضوں، تیمارداروں اور ہسپتال بریفنگ کے بعد ریسکیو1122کے سٹاف نے آگ پر قابو پانے ، مریضوں کو ریسکیو کرنے اور انہیں طبی امداد مہیا کرنے کی عملی تربیت دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...