ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا تفصیلی دورہ، لیٹرسی امتحانات اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
شاہپور صدر (نامہ نگار)ڈی آئی جی جیل خانہ جات سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا تفصیلی اور اچانک دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے جیل کے مختلف شعبہ جات، سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔دورے کے دوران ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل نے جیل میں جاری لیٹرسی پروگرام کے تحت اسیران کے لیے منعقد ہونے والے امتحانات کا خصوصی معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانات کے انعقاد، اسیران کی حاضری، انتظامات اور شفافیت کا جائزہ لیا جبکہ تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اسیران سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments